امین فہیم کا انتقال پارٹی کا عظیم نقصان ہے ، مولا بخش چانڈیو

امین فہیم کا انتقال پارٹی کا عظیم نقصان ہے ، مولا بخش چانڈیو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حیدرآباد(بیورو رپورٹ )وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ مخدوم امین فہیم کے انتقال سے پارٹی ایک عظیم سیاستدان سے محروم ہو گئی ہے، مرحوم نے پیپلزپارٹی اور بھٹو خاندان سے آخری دم تک وفاداری نبھائی اور وزیر اعظم بننے کی پیشکشیں بھی ٹھکرا دیں۔وہ ہالا میں مخدوم امین فہیم کے انتقال پر ان کے بیٹے اور سروری جماعت کے19 ویں روحانی پیشوا مخدوم جمیل الزماں سے ان کی رہائشگاہ پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔صوبائی مشیر مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوام کے دلوں میں رچی بسی ہے مخالفین کتنا ہی پروپیگنڈا کرلیں پی پی کو ختم کرنے کا ان کاخواب پورا نہیں ہو گا، بلدیاتی انتخابات میں اندرون سندھ میں پی پی پی کی بھاری اکثیریت سے کامیابی نے مخالفین کی نیندیں اڑادی ہیں، انہوں نے کہا کہ مخدوم امین فہیم کے انتقال سے ہونے والا خلا کئی سال تک پُر نہیں ہو گا، اس موقع پر پیپلزپارٹی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔