ملیر میں عظیم الشان جلسہ کرنے پر وزیراعلی کی مبارکباد

ملیر میں عظیم الشان جلسہ کرنے پر وزیراعلی کی مبارکباد

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)و زیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے یوم تاسیس کے موقعے پر ملیر میں عظیم الشان جلسہ کرنے پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عظیم الشان جلسہ کے انعقاد پر پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے رہنما بھی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوامی جماعت ہے، جس کی جڑیں عوام میں ہیں اور پیپلز پارٹی وفاق کی علامت ہے اور پیپلز پارٹی کو عوام کی بھرپور حمایت و تائید حاصل ہے۔ جس کا ثبوت حالیہ بلدیاتی انتخابات کے دومراحل میں عوام نے پیپلزپارٹی پر ایک بار پھر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پیپلزپارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے ویژن اور پیغام کو ملک بھر میں عام کر رہے ہیں اور ان کی کاوشوں کا ہی یہ ثمر ہے کہ آج بھی پیپلز پارٹی ملک کی ایک مقبول جماعت ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -