کراچی :رینجرز کا کالاپل کے اطراف سرچ آپریشن ،10مشتبہ افراد گرفتار

کراچی :رینجرز کا کالاپل کے اطراف سرچ آپریشن ،10مشتبہ افراد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے کالا پل اور اطراف میں رینجرز اور پولیس کا سرچ آپریشن100گھروں کی تلاشی ،10مشتبہ افراد گرفتار، تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کالا پل اور اطراف میں رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے داخلی اور خارجی راستوں کو رکاوٹیں لگا کر بند کر دیا اور کسی بھی شخص کو اند ر یا باہر جانے کی اجازت نہیں تھی ۔رینجرز اور پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے گھر گھر تلاشی کے دوران 10مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رینجرز اور پولیس نے کالا پل کی نیچے گینگ وار کے کمانڈر یوسف اوکڑا اور شانی کے ٹھکانوں پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی ہے۔ پولیس اور رینجرز نے دونوں کے ٹھکانوں کو آگ لگا کر ختم کر دیا۔ جبکہ گینگ وار کی سرپرستی میں چلنے والے جوئے کے اڈے کو مسمارکر دیا۔ با خبر ذرائع کے مطابق رینجرز اور پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی جبکہ دونوں کارندے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ زیر حراست کارندوں کا تعلق گینگ وارسے ہے۔ جو کہ گینگ وار یوسف اوکڑا اور مچھر کالونی کے کمانڈر شانی کورنگی کے انڈر کام کرتے ہیں۔ گزشتہ دنوں سے گینگ وار کمانڈر یوسف اوکڑا اور محمود آباد چینسر گوٹھ وای بھابھی کے درمیان علاقے پر قبضے کی جنگ جاری ہے۔ جو کہ گزشتہ رات شدت اختیار کر گئی اور پورہ علاقہ گولیوں کی آواز سے گونج اٹھا جس کے بعد حساس اداروں نے ان دونوں گروپوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے جبکہ دونوں علاقوں میں کشیدگی برقرار ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں گروپوں میں کچھ عرصہ پہلے تصادم ہوا تھا جس کے نتیجے میں 8افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ گینگ وار کارندے اور کمانڈر پولیس کو متعدد سنگین وارداتوں میں مطلوب ہیں۔