چہلم ،بلدیاتی انتخابات ،اسکولوں میں تعطیلات،امتحانی پرچے ملتوی

چہلم ،بلدیاتی انتخابات ،اسکولوں میں تعطیلات،امتحانی پرچے ملتوی

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق بسلسلہ چہلم حضرت امام حسین کل (جمعرات) 3دسمبر کو صوبے بھر کے تمام نجی اور سرکاری اسکولوں و کالجوں میں تعطیل ہوگی ۔ادھرثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی کی ہدایت کے مطابق قائم مقام ناظم امتحانات ہدایت اللہ انصاری نے اعلان کیا ہے کہ3دسمبر 2015کو فزکس کا ہونے والا عملی امتحان 8دسمبرکو لیا جائے گا۔ دریں اثنا اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے حضرت امام حسین کے چہلم اور مقامی حکومتوں کے انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات برائے 2015 کے3،4اور5دسمبرکو ہونیوالے پرچے ملتوی کرکے نئی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔بورڈ کے مطابق ، 3دسمبر کو ملتوی ہونے والے پرچے ہفتہ12دسمبر کو ملتوی ہونے والے پرچے14دسمبر کو اور ہفتہ5دسمبر کو ملتوی ہونے والے پرچے منگل15دسمبر 2015 کو لیے جائیں گے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -