اسلامی جمعیت طلبہ کے تحت سیلف اسسمنٹ ٹیسٹ آج ہوگا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ کراچی کے تحت بیچلرزاور ماسٹرز پروگرام میں داخلے کے خواہشمند طلباوطالبات کے لئے سیلف اسسمنٹ ٹیسٹ آج صبح گیارہ بجے ہمالیہ بینکوٹ میں منعقد ہوگا۔جس میں حافظ نعیم الرحمن (امیر جماعت اسلامی کراچی) اور برادرنصرت علی (ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کراچی) اور جامعہ کراچی کے اساتذہ بھی شرکت کرینگے۔