کراچی :کے موقع پرایس سی یو کے 300کمانڈوز تعینات ہونگے

کراچی :کے موقع پرایس سی یو کے 300کمانڈوز تعینات ہونگے

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسپیشل سیکیورٹی یونٹ سندھ پولیس کی جانب سے حضرت امام حسینؑ کے چہلم کے موقع پر پرامن ماحول اور امن وامان برقرار رکھنے کے لیے 300 کمانڈوز اپنے فرائض انجام دیں گے۔ایڈشنل آئی جی کراچی کی درخواست پر کمانڈوز کی خدمات حضرت امام حسینؓ کے چہلم کے موقع پر کراچی پولیس کے حوالے کی جائیں گی تاکہ ضرورت کے مطابق مختلف مقامات پر وہ اپنے فرائض انجام دے سکیں۔ کمانڈوز اعلیٰ پیشہ وارانہ تربیت یافتہ ہیں، انہیں شرپسندوں و دہشت گردوں اور ہنگامی صورت حال سے بہتر طور پر نمٹنے کے لیے جدید اسلحہ اور مواصلاتی نظام سمیت دیگر ضروری ساز وسامان فراہم کیا جائے گا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -