واڑی میں شاہراہ کو مظاہروں کیلئے بند کرنے پر پابندی

واڑی میں شاہراہ کو مظاہروں کیلئے بند کرنے پر پابندی

  

واڑی(نمائندہ پاکستان)واڑی میں روڈ کو بند کرکے احتجاجی مظاہروں اور حکومت مخالف تقاریر پر پابندی ،خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹنے کا فیصلہ ،مقامی انتظامیہ کی جانب سے جگہ جگہ لگائے گئے نوٹسسز میں عوام الناس کو خبر دار کیا گیا ہے کی تھانہ واڑی کے حدود میں روڈ کی بندش ،عوامی مجمع اکھٹا کرنے اورحکومت کے خلاف نفرت انگیز تقاریر پر دفعہ144لگاکر پابندی لگادی گئی ہے جبکہ ھرقسم کے جلسہ و جلوس کو انتظامیہ کی اجازت سے مشروط کردیا گیا ہے ،یہ پابندی 28دسمبر تک برقرار رہے گی ،پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی تنبیہ کی گئی ہے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -