مسلح ملزمان کی فائرنگ سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق

مسلح ملزمان کی فائرنگ سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق

  

  1. کراچی (اسٹاف رپورٹر)نارتھ کراچی کے علاقے سیکٹر 11/C میں نا معلوم مسلح موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے موٹر سائیکل سوارشخص کو قتل کر کے فرار ہو گئے ۔ واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے لیا اور ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیاجہاں مقتول کی شناخت 35 سالہ اعجاز کے نام سے ہوئی۔پولیس نے بتایا کہ مقتول مقامی رہائشی تھا اور گھر سے بلا کرفائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے۔ پولیس نے مزید بتایا کہ مذکورہ قتل میں نائن ایم ایم پستول استعمال ہوا ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -