ٹیکسوں میں اضافہ سے سے مہنگائی اوربے روزگاری بڑھے گی، لیاقت بلوچ

ٹیکسوں میں اضافہ سے سے مہنگائی اوربے روزگاری بڑھے گی، لیاقت بلوچ

  

لاہور( نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ وزیر خزانہ نے ٹیکسوں کا بوجھ بڑھا دیاہے جس سے نہ صرف مہنگائی ، بے روزگاری اور افراط زر میں بے تحاشا اضافہ ہوگا بلکہ معاشی بحران ترقی اور استحکام کے تمام خواب اور دعوئے چکنا چور ہوجائیں گے۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکومت کی اقتصادی پالیسی مسلسل ناکام ہے ، آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن اور قرضوں کی لعنت کا بوجھ بڑھتا جارہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سے مذاکرات اور تعلقات کے لیے اتفاق رائے کی قومی پالیسی پنائی جائے ۔

لیاقت بلوچ

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -