پولیس اہلکار ایک بار پھر نشانے پر،نامعلوم افرادکی فائرنگ ، کانسٹیبل جاں بحق

پولیس اہلکار ایک بار پھر نشانے پر،نامعلوم افرادکی فائرنگ ، کانسٹیبل جاں بحق
پولیس اہلکار ایک بار پھر نشانے پر،نامعلوم افرادکی فائرنگ ، کانسٹیبل جاں بحق

  

خوشاب(مانیٹرنگ ڈیسک) نامعلوم افرادکی فائرنگ سے ایک پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وادی سون میں تھانانوشہرہ کے سامنے نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہوگیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فوری طورپر ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے اعلیٰ افسران جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ۔ پولیس نے شواہد جمع کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں پر حملوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ منگل کے روز بھی کراچی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ملٹری پولیس کے 2 اہلکاروں کو شہید کردیا تھا۔

مزید :

میانوالی -