پولیس مقابلہ،ایک ملزم ہلاک دوسرا فرار ، مال مسروقہ برآمد

پولیس مقابلہ،ایک ملزم ہلاک دوسرا فرار ، مال مسروقہ برآمد
پولیس مقابلہ،ایک ملزم ہلاک دوسرا فرار ، مال مسروقہ برآمد

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پیر آباد میں پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا جبکہ اس کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ پولیس حکام کے مطابق دونوں ملزمان پیر آباد کے علاقے میں لوٹ مار کررہے تھے پولیس نے گرفتار کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی ۔ پولیس کی طرف سے جوابی فائرنگ میں ایک ملزم ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ہلاک ملزم سے ناجائز اسلحہ،4 شناختی کارڈزاورلوٹی ہوئی رقم برآمدہوئی ہے۔

مزید :

کراچی -