اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30 پیسے مہنگا،107 روپے 80 پیسے کا ہوگیا
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30 پیسے مہنگا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری دن کے آغاز پر روپے کی بے قدر میں اضافہ ہواہے اور اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 30 پیسے کا اضافہ ہوگیا ہے۔ اضافے کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 107 روپے 80 پیسے میں ٹریڈ کررہا ہے۔