فوکر طیارہ حادثہ،9 سال بعد مقدمہ درج کرنے کا حکم

فوکر طیارہ حادثہ،9 سال بعد مقدمہ درج کرنے کا حکم
فوکر طیارہ حادثہ،9 سال بعد مقدمہ درج کرنے کا حکم

  

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک) 9 سال قبل 2006 میں تباہ ہونے والے فوکر طیارے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملتان کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔ مقدمے میں پی آئی اے اورسول ایوی ایشن افسران کے نام بھی شامل کرنے کاحکم دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 10جولائی2006 کو ملتان میں فوکرطیارے کے حادثے میں 40 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے تھے ۔ حادثے کے 9 سال گزرنے کے بعد مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ 2005کو طیارے کے انجن میں آگ لگنے کے باعث طیارے کو گراؤ نڈ کردیاگیاتھا۔ 4 جولائی 2006 کو ملی بھگت سے طیارہ ملتان لایا گیا تھا جہاں فوکر طیارہ اڑان بھرتے ہی گرکر تباہ ہوگیا تھا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -