ایف آئی اے کی کارروائی ، 3 انسانی سمگلر گرفتار

ایف آئی اے کی کارروائی ، 3 انسانی سمگلر گرفتار
ایف آئی اے کی کارروائی ، 3 انسانی سمگلر گرفتار

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایف آئی اے اسلام آباد زون نے کارروائی کرتے ہوئے 3 انسانی سمگلروں کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتاریاں سرگودھا، پنڈی بھٹیاں اورکوٹلی آزاد کشمیر سے کی گئی ہیں ۔ تینوں انسانی سمگلرز بھاری رقوم کے عوض نوجوانوں کو سہانے سپنے دکھا کر ایران،کینیڈا،یونان اورترکی بھجواتے تھے۔ گرفتار ملزمان سے پاسپورٹ اور ملکی و غیر ملکی کرنسی بھی برآمد ہوئی ہے۔ ایف آئی اے نے تینوں ملزمان کو حراست میں لے کر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

واضح رہے کہ وزارت داخلہ کے حکم کے بعد ایف آئی اے نے انسانی سمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کررکھاہے جس کے نتیجے میں اب تک ملک کے مختلف شہروں سے بڑی تعداد میں انسانی سمگلروں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

مزید :

اسلام آباد -