الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم کسان پیکج پر عملدرآمد 5 دسمبر تک روک دیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فیصلہ سناتے ہوئے وزیر اعظم کسان پیکج پر عملدرآمد 5 دسمبر تک روک دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے کسان پیکج کی 2 شقوں پر عملدرآمد کی منظوری دیدی ہے جبکہ ایک شق پر عملدرآمد بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے تک روک دیا۔الیکشن کمیشن کی طرف سے ساڑھے 12 ایکڑ سے کم زمین والے کاشتکاروں کو امداد دینے سے روک دیا گیا ہے جبکہ چاول اور کپاس کی کاشت پر شرح سود میں 2 فیصد کمی کی اجازت دے دی گئی۔ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا نے کسان پیکج پر عمل درآمد 5 دسمبر کے انتخابات تک روکا ہے جس کے بعد حکومت اپنی منصوبہ بندی کے تحت کسان پیکج کی تقسیم کرسکتی ہے۔