اے ٹی سی نے 2 مجرموں کو 14،14سال قید کی سزا کا حکم سنادیا
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)انسداد دہشتگردی کی عدالت نے دھماکہ خیز مواد رکھنے کے الزام میں 2 مجرموں کو 14،14سال قید کی سزا کا حکم سنادیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزمان کو بارودی مواد رکھنے کے الزام میں 2005 میں گرفتار کیا گیاتھا۔ 10 سال بعد دونوں مجرمان کو انسداد دہشتگردی کی عدالت نے14، چودہ سال قید کی سزا سنادی۔