گرانفروشوں،جعلسازوں کیخلاف کریک ڈاؤن ،6 افراد گرفتار، 3 کوجیل بھجوادیاگیا

گرانفروشوں،جعلسازوں کیخلاف کریک ڈاؤن ،6 افراد گرفتار، 3 کوجیل بھجوادیاگیا
گرانفروشوں،جعلسازوں کیخلاف کریک ڈاؤن ،6 افراد گرفتار، 3 کوجیل بھجوادیاگیا

  

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)ضلعی انتظامیہ نے گرانفروشوں،جعلسازوں اورناقص اشیائے خورونوش فروخت کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 3 افراد کو گرفتار کرکے جیل بھجوادیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے کارروائی میں ایک جعلی ڈاکٹراور 5 کلینک مالکان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ 3 افراد کو جیل بھجوادیا گیا ہے۔ کارروائی کے دوران بروری روڈ، میکانگی روڈ، خروٹ آباد، سبزل روڈپر 10 جعلی کلینک سیل کیے گئے ہیں جبکہ شہبازٹاؤن، جناح روڈ، سبزل روڈ پر بیکریوں اور ریسٹورنٹس کو 75 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔

مزید :

کوئٹہ -