واشنگٹن'نوازمودی ملاقات سے خطے میں کشیدگی کم ہوگی:خواجہ آصف

واشنگٹن'نوازمودی ملاقات سے خطے میں کشیدگی کم ہوگی:خواجہ آصف
واشنگٹن'نوازمودی ملاقات سے خطے میں کشیدگی کم ہوگی:خواجہ آصف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(صباح نیوز)وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان2019ء میں پانچ ہزار میگاواٹ تک زائد بجلی پیدا کر سکے گا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت ایٹمی ملک ہیں۔نوازمودی ملاقات سے خطے میں کشیدگی کم ہوگی۔گزشتہ روزواشنگٹن میں جاری دو روزہ انرجی انویسٹمنٹ کانفرنس میں شرکت کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں چھوٹے ڈیمز بنائے جائیں گے۔ جبکہ کوریا کی پاکستان میں سرمایہ کاری سیسو میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔ وزیر پانی و بجلی نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سول اور ملٹری قیادت میں کوئی اختلافات نہیں ہیں۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تمام ادارے دہشتگردی کیخلاف جنگ کی حمایت کرتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن بلا امتیاز جاری ہے اور یہ کسی مسلک یانسلی گروہ کیخلاف نہیں ہے۔