آئی سی سی نے ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئرکااعلان کردیا،3 پاکستانی کھلاڑی شامل
دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)آئی سی سی نے ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر2015 کااعلان کردیا ہے جس میں تین پاکستانی کھلاڑی بھی اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔ آئی سی سی کی طرف سے کیے گئے اعلان کے مطابق برطانوی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ایلسٹر کک کو ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر 2015 کا بھی کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم میں یونس خان اورسرفراز احمد شامل ہیں جبکہ پاکستان کے لیگ سپنر یاسر شاہ بھی ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ علاوہ ازیں ٹیم میں کین ولیمسن، سٹیون سمتھ، سٹورٹ براڈ، ٹرینٹ بولٹ ، ڈیوڈ وارنر ، جو روٹ،جوز ہیزل ووڈ اور روی ایشون بھی شامل ہیں۔