ملٹری پولیس حملہ، حملہ آوروں کی تصاویر آگئیں ، رینجرز کا ملزمان کی نشاندہی پر 25لاکھ روپے انعام کا اعلان

ملٹری پولیس حملہ، حملہ آوروں کی تصاویر آگئیں ، رینجرز کا ملزمان کی ...
ملٹری پولیس حملہ، حملہ آوروں کی تصاویر آگئیں ، رینجرز کا ملزمان کی نشاندہی پر 25لاکھ روپے انعام کا اعلان

  

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ رینجرزنے  ملٹری پولیس پر حملہ میں ملوث ملزمان کی نشاندہی پر 25لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیاہے جبکہ تفتیش میں بھی اہم پیش رفت ہوئی ہے اور مبینہ ملزمان کی واضح تصاویر سامنے آگئی ہیں اور یہ بھی انکشاف ہواہے کہ حملہ آوروں نے اپنی موٹرسائیکل بھی بدلی ۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ شہری رینجرز ہیلپ لائن 1101پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے ملٹری پولیس پر حملہ میں ملوث ملزمان کے بارے میں اطلاع کریں۔ اطلاع دینے والے شہری کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا ، اس حملہ میں ملوث افراد کی نشاندہی کرانے پر 25لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔

دوسری طرف تفتیشی حکام کی طرف سے ملٹری پولیس پر حملہ میں ملوث ملزمان کی واضح تصویر بھی منظر عام پر لائی گئی ہیں اور حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے دونوں موٹر سائیکل سوار کالی موٹر سائیکل پر آئے ،فائرنگ کرنے والے ملزم کی داڑھی ہے اور اس نے چشمہ بھی لگا رکھا تھا ۔ حملہ سے قبل فائرنگ کرنے والا ملزم موٹر سائیکل چلا رہا تھا جبکہ ملزمان نے واردات کے بعد نا صرف اپنی جگہیں تبدیل کیں بلکہ موٹر سائیکل بھی تبدیل کر کے فرار ہوئے ہیں۔

مزید :

کراچی -