احمق امریکی چور چمنی میں پھنس کر ہی ابدی نیند سوگیا

احمق امریکی چور چمنی میں پھنس کر ہی ابدی نیند سوگیا
احمق امریکی چور چمنی میں پھنس کر ہی ابدی نیند سوگیا

  

کیلیفورنیا(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں چمنی کے راستے مکان میں داخل ہونے کی کوشش میں چور دھوئیں اور آگ کی وجہ سے وہیں مرگیا۔

پولیس کے مطابق ایک مشتبہ چور اس وقت ہلاک ہو گیا جب اس نے ایک مکان کی چمنی سے اندر داخل ہونے کی کوشش کی مگر چمنی میں پھنس جانے کے بعد دھوئیں اور آگ کی وجہ سے اس کی موت واقع ہو گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ 19 سالہ کوڈے کولڈویل نامی ایک مشتبہ چور ایک مقامی شہری کے گھر کی چمنی کے راستے اندر داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا مگر وہ چمنی کے پائپ ہی میں پھنس گیا جبکہ اس وقت گھرمیں کوئی بھی موجود نہیں تھا۔

العربیہ کے مطابق مالک مکان نے واپسی کے بعد چمنی میں آگ چلائی تو اسے کسی کے کراہنے اور چیخنے کی آوازیں سنائی دیں۔ اسے اندازہ ہوا کہ چمنی میں کوئی شخص پھنسا ہے جس پر فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی گئی ۔

پولیس نے موقع پرپہنچ کر چمنی میں پھنسے شخص کو نکالااور ہسپتال منتقل کردیاجہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مشتبہ چور کی موت چمنی کے اندر ہی دھوئیں سے دم گھٹنے اور آگ کے شعلوں سے جھلسنے سے ہو گئی تھی۔

مزید :

جرم و انصاف -