فیفا کے سپانسرز کی جانب سے اصلاحات کے جائزے کا مطالبہ

فیفا کے سپانسرز کی جانب سے اصلاحات کے جائزے کا مطالبہ
فیفا کے سپانسرز کی جانب سے اصلاحات کے جائزے کا مطالبہ

  

زیورخ (این این آئی) فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے پانچ سپانسرز نے اس کی ایگزیکیٹیو کمیٹی کو لکھے خط میں اصلاحات کی آزاد نگرانی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔یہ خط ایڈیڈاز، میک ڈونلڈز، کوکا کولا، ویزا اور ان یائزر بش انبو کی جانب سے لکھا گیا ہے۔فیفا کی ترجمان کے مطابق یہ پانچ سپانسرز اصلاحات کے عمل میں اہم کردار ادا کریں گے۔خط میں لکھا گیا کہ ہم جانتے ہیں کہ آپ یعنی ایگزیکٹوکمیٹی کے ارکان اصلاحات کی اس فہرست پر ضرور غور کریں گے تاکہ فیفا کی گورننس کو مضبوط بنایا جا سکے۔شفافیت ¾ احتساب ¾انسانی حقوق کی عزت کرنا ¾ ایمانداری، قیادت، جنسی برابری فیفا کے مستقبل کےلئے بہت اہم ہیں۔اصلاحات ان خصوصیات کےلئے راہ ہموار کر سکتی ہیں لیکن ثقافتی تبدیلی کی بھی ضرورت ہے۔آغاز میں سپانسرز کو فیفا کی اصلاحاتی کمیٹی میں جگہ دینے کا وعدہ کیا گیا تھا تاہم بعد میں انھیں مشاورتی بورڈ میں نشستیں دینے کی پیشکش کی گئی جس کا انتخاب ہونا ابھی باقی ہے۔فیفا کی ترجمان کے مطابق سپانسرز کے خیالات کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔فیفا کے نئے صدر کے انتخاب کےلئے 26 فروری کو خصوصی اجلاس بلایا جائےگا اور اس وقت اصلاحاتی پیکج جسے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے سابق ڈائریکٹر فرانسس کیرارڈ نے مرتب کیا ہے۔

مزید :

کھیل -