صوبائی حکومت کے اقدامات کے نتیجہ میں نفرت انگیزی پر قابو پایا جا رہا ہے: شہباز شریف

صوبائی حکومت کے اقدامات کے نتیجہ میں نفرت انگیزی پر قابو پایا جا رہا ہے: ...
صوبائی حکومت کے اقدامات کے نتیجہ میں نفرت انگیزی پر قابو پایا جا رہا ہے: شہباز شریف

  

لندن(صباح نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کے اقدامات کے نتیجہ میں نفرت انگیزی پر قابو پایا جا رہا ہے،حالیہ بلدیاتی انتخابات میں اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کر کے انتخابات کو بہت حد تک پر امن بنایا گیا، نجی ٹی وی سے انٹرویو میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نفرت انگیز تقاریر، نفرت انگیز مواد کی اشاعت اور دوسرے فرقوں کے خلاف دیواروں پر چاکنگ کے حوالہ سے قانون میں تبدیلی کر کے ہم نے سخت سزائیں مقرر کیں، سینکڑوں لوگوں کے خلاف پرچے درج کیے گئے جنہوںنے اس قانون کی خلاف ورزی کی، ان افراد کو جرمانہ کیاگیا اور جیل بھی بھجوایا گیا حالیہ بلدیاتی الیکشن میں اسلحہ کی نمائش کے حوالہ سے سخت پابندی کی گئی اس کے نتیجہ میں پاکستان کی تاریخ میں پنجاب میں ماضی کے مقابلہ میں پر امن انتخابات ہوئے۔

مزید :

لاہور -