پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کا تیسرا مرحلہ، الیکشن کمیشن نے پولنگ سکیم جاری کر دی

پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کا تیسرا مرحلہ، الیکشن کمیشن نے پولنگ سکیم جاری کر ...
پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کا تیسرا مرحلہ، الیکشن کمیشن نے پولنگ سکیم جاری کر دی

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کیلئے پولنگ سکیم جاری کر دی ہے جس کے تحت پولنگ پانچ دسمبر کو ہو گی اور کل ایک کروڑ 78 لاکھ 32 ہزار 935 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کیلئے پنجاب کے 12 اضلاع میں انتخاب کیلئے 40 ہزار پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔ انتخابات کیلئے 80 ہزار اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسر اور 40 ہزار پولنگ افسر ڈیوٹی دیں گے جبکہ 14 ہزار 470 پریذائیدنگ افسر ڈیوٹی دیں گے ۔

تیسرے مرحلے کے تحت 5 ہزار 251 امیدواروں میں چیئرمین، وائس چیئرمین کی نشستوں پر انتخاب ہو گا اور جنرل نشستوں پر 31 ہزار 848 امیدوار حصہ لیں گے جبکہ جنرل نشستوں پر 520 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ پنجاب کے 12 اضلاع میں خواتین رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 78 لاکھ 99 ہزار 52 ہے اور مرد رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 99 لاکھ 33 ہزار 883 ہے جبکہ کل ایک کروڑ 78 لاکھ 32 ہزار 935 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -