پاک ، بھارت وزرائے اعظم میں قائدانہ صلاحیت نہیں: عمران خان ،نواز، مودی خفیہ ملاقات پر تشویش

پاک ، بھارت وزرائے اعظم میں قائدانہ صلاحیت نہیں: عمران خان ،نواز، مودی خفیہ ...
پاک ، بھارت وزرائے اعظم میں قائدانہ صلاحیت نہیں: عمران خان ،نواز، مودی خفیہ ملاقات پر تشویش

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے نواز مودی خفیہ ملاقات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھٹمنڈو میں نواز، مودی ملاقات کاانکشاف سن کر دھچکا لگا بدقسمتی سے پاک ، بھارت وزرائے اعظم میں قائدانہ صلاحیت نہیں ۔

عمران خان نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ نواز شریف بااعتماد طریقے سے آگے بڑھنے سے محروم ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف پاک فوج کی ساکھ کو کمزور کررہے ہیں اور ان پرہر وقت سٹیبلشمنٹ کا خوف سوار رہتا ہے ۔پاکستان اور بھارت کی قیادت کمزور ہے۔ نواز، مودی خفیہ ملاقات کا انتظام ایک بھارتی تاجر نے کیا جو کہ حیران کن ہے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی دائیں بازو کے غلام بن چکے ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کا حامی ہوں، خطے میں پائیدار امن کیلئے تجارت سے روابط آگے بڑھائے جاسکتے ہیں۔دونوں ممالک کے عوام کیلئے قیام امن ضروری ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی خاتون صحافی برکھادت نے پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی 2014 میں سارک کانفرنس کے موقع پر خفیہ ملاقات کا انکشاف کیا تھا جوکہ کھٹمنڈو کے ایک ہوٹل میں بھارتی سٹیل ٹائیکون سجن نے کرائی تھی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -