نوجوان امریکی ماں نے نوزائیدہ بچے کو سٹور میں جنم دینے کے بعد کوڑے دان میں دباکر مار دیا

نوجوان امریکی ماں نے نوزائیدہ بچے کو سٹور میں جنم دینے کے بعد کوڑے دان میں ...
نوجوان امریکی ماں نے نوزائیدہ بچے کو سٹور میں جنم دینے کے بعد کوڑے دان میں دباکر مار دیا

  

نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک)نوجوان امریکی ماں نے نوزائیدہ بچے کو گروسری سٹور میں جنم دینے کے بعد کوڑے دان میں دباکر موت کے گھاٹ اتار دیا ۔  نیوز ویب سائٹ ایمریٹس24/7کے مطابق ہڈسن ویلی میں 20سالہ ٹارا ٹاملن نے جس سٹور میں وہ کام کرتی تھی وہاں نوزائیدہ بچے کو جنم دیا اورپلاسٹک بیگ میں ڈال کر اسے سٹور کے باہر ڈسٹ بن میں کوڑے کے نیچے دبا دیا ۔ پولیس نے نوزائیدہ بچے کی لاش برآمد کر لی ہے اور اس ظالم بے حس ماں کو بھی گرفتار کر لیا ہے ۔ پولیس نے بتایا ہے کہ ہمیں 911پر کال موصول ہوئی کہ خدشہ ہے کہ خاتون نے فلاں سٹور کے سامنے ڈسٹ بن میں پلاسٹک بیگ پھینکا ہے جس کے حجم سے لگتا تھا کہ اس میں کوئی بچہ ہے ۔ شکایت پر ہم نے فوری کارروائی کردہ بچے کی لاش برآمد کر لی ہے۔ ظالم ماں کو ناقابل ضمانت گرفتاری کے بعد کولمبیا کاﺅنٹی جیل میں بھیج دیا گیا ہے ۔

مزید :

جرم و انصاف -