ملتان میں شہریوں کا گیس کی بندش کیخلاف شدید احتجاج ،مظاہرین مرغے بن گئے

ملتان میں شہریوں کا گیس کی بندش کیخلاف شدید احتجاج ،مظاہرین مرغے بن گئے
ملتان میں شہریوں کا گیس کی بندش کیخلاف شدید احتجاج ،مظاہرین مرغے بن گئے

  

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک )سردیاں آتے ہی گیس غائب ہو گئی ،کئی کئی گھنٹوں تک گیس کی لوڈ شیڈنگ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہونے لگے ۔ملتان کے علاقے نواب پور میں بھی گیس کی مسلسل بندش نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے،حکام بالا سے مسلسل شکایات کے باوجود شنوائی نہ ہوئی تو علاقہ مکین گھروں سے سڑک پر نکل آئے او ر گیس کی بندش کیخلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے َ مرغے بن گئے ۔اس موقع پر انہوں نے ہاتھوں میں چولہے اور برتن اٹھا رکھے تھے۔مظاہرین نے حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ علاقہ میں گیس کی فرہمی کو یقینی بنایا جائے ورنہ وہ احتجاج جاری رکھیں گے ۔

مزید :

ملتان -اہم خبریں -