مال روڈ پر دن دیہاڑے ڈکیتی ،سلما ن غنی اور را نا عظیم کو لوٹ لیا گیا

مال روڈ پر دن دیہاڑے ڈکیتی ،سلما ن غنی اور را نا عظیم کو لوٹ لیا گیا
مال روڈ پر دن دیہاڑے ڈکیتی ،سلما ن غنی اور را نا عظیم کو لوٹ لیا گیا

  

لاہور(ویب ڈیسک ) ٹریفک پولیس کی مو جو د گی میں د ن دیہاڑے گنجا ن آ با د ما ل ر و ڈ پر ڈاکوئوں نے روز نامہ دنیا کے گر و پ ایگز یکٹو ایڈیٹر سلمان غنی اور روز نا مہ د نیا کے فورم ا نچا ر ج رانا عظیم کو لوٹ لیا جبکہ ڈکیتی اور چوری کی دیگر وارداتوں میں متعدد شہریوں کو لاکھوں کے مال سے محروم کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گز شتہ دوپہر سلمان غنی اور رانا عظیم اپنے دفتر سے گاڑی پر یو سی 95 کیلئے نکلے جہاں پر دنیا نیوز کی سالگرہ کی تقریب تھی، جب وہ ما ل ر و ڈ سے نہر پر پہنچے تو 4 موٹرسائیکل سوار ڈا کو انہیں گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر لاکھوں ر و پے مالیت کے موبائل فونز اور نقد ی لوٹ کر فرار ہو گئے۔ چند قدم کے فاصلہ پر ٹریفک وارڈنز ڈیو ٹی پر مو جود تھے لیکن انہوں نے کوئی مزاحمت کرنے یا متعلقہ پولیس کو وائرلیس پیغام دینے کی ز حمت نہیں کی۔اطلاع ملنے پر تھانہ ر یس کورس پولیس نے خانہ پری کر تے ہو ئے مقدمہ درج کر لیا ،تاہم کوئی عملی کارروائی نہیں کی جا سکی۔علاوہ ازیں جنوبی چھاو¿نی میں دو ڈاکوئوں نے عمران سے پانچ لاکھ روپے لوٹ کر مزاحمت پر اسے گولی مار دی۔ دریں اثنا مسلح ڈاکوئو ں نے جوہرٹائون ای بلاک میں ممتاز کے گھر سے 3 لاکھ روپے ،مانگا منڈی میں ارشد کے گھر سے سوا لاکھ اور زیورات، مناواں میں ناکہ لگا کر عارف، جاوید ،پرویز، بوٹا اور دلاور سے سوا دو لاکھ اور ایک موٹرسائیکل ، گلشن راوی میں رشید سے 4 لاکھ، شالیمار میں اصغر سے 1 لاکھ 75 ہزار ،باٹاپور میں نثار سے 65 ہزار ،شاہدرہ میں خالد سے 60 ہزار ،ٹاو¿ن شپ میں طیب سے 38 ہزار،ستوکتلہ میں افتخار سے گاڑی،ڈیفنس اے میں عاکف سے موٹرسائیکل اور 90 ہزار ،گلشن راوی میں عرفان اور اسکی بیوی سے 20 ہزار جبکہ مسلم ٹاو¿ن میں یوسف سے 35 ہزار روپے اور قیمتی سامان لوٹ لیا۔علاوہ ازیں مسلم ٹائون میں مسعود اور جوہرٹائون میں محی الدین کی گاڑیاں جبکہ شاہدرہ میں مدثر،مناواں میں بلال،جنوبی چھاو¿نی میں عدیل،باٹاپور میں ظفر،جوہرٹائون میں ضیا،نواں کوٹ میں ارشاد، اقبال ٹائون میں وقار اور فہد کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید :

لاہور -