خود کو دس سال تک جنگل میں چھپائے رکھنے والا ’مردہ ‘ ڈکلیئر نوجوان بالآخر پکڑا گیا

خود کو دس سال تک جنگل میں چھپائے رکھنے والا ’مردہ ‘ ڈکلیئر نوجوان بالآخر ...
خود کو دس سال تک جنگل میں چھپائے رکھنے والا ’مردہ ‘ ڈکلیئر نوجوان بالآخر پکڑا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک)خود کو دس سال تک جنگل میں چھپائے رکھنے والا ’مردہ ‘ سمجھا جانیوالا نوجوان فوجی بھگوڑا بالآخر پکڑا گیا ،اس 30سالہ نوجوان نے اپنے اہلخانہ کو بھی اپنی لوکیشن بارے علم نہ ہونے دیا ، ناقابل یقین کہانی سامنے آ گئی ۔
اماراتی نیوز ویب سائٹ 24/7کے مطابق فوجی بھگوڑے کا نام تو نہیں بتایا گیا تاہم اس نوجوان نے 2003میں فوج میں شمولیت اختیار کی ۔ اسے فرار ہونے سے قبل ایک سال کے لئے روس کے جزیرہ نما علاقے کامچٹکا میں تعینات کیا گیا تھا ۔ پولیس نے بتایا ہے کہ اس فوجی بھگوڑے نے اپنے فرار کے تمام دس سال جزیرہ کامچٹکا کے جنگلات میں ہی گزارے اور اس دوران اپنے اہلخانہ سے بھی رابط نہ کیا ۔ پولیس نے بتایا اس بھگوڑے کو پکڑنے کے لئے روسی شہر تگن روک سے تلاش شروع کی گئی تاہم اس کے اہل خانہ کی جانب سے اس نوجوان کی گمشدگی کے کچھ ماہ بعد ہی ایک لاش کو اپنے بیٹے کے طور پر شناخت کرنے پر اس کی تلاش روک دی گئی تھی ۔ یہاں تک کہ فوجی بھگوڑے نے اس لاش کو ہی اپنا رشتہ دار سمجھ کر دفن کر دیا تھا ۔ اس فوجی بھگوڑنے کو فوج سے فرار کے جرم میں سات سال تک کی سزا ملنے کا امکان ہے ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -