لیگی امیدوار کی آزاد امیدوار کو خریدنے کی کوشش، 70 ہزار کا چیک پیش کردیا

لیگی امیدوار کی آزاد امیدوار کو خریدنے کی کوشش، 70 ہزار کا چیک پیش کردیا
لیگی امیدوار کی آزاد امیدوار کو خریدنے کی کوشش، 70 ہزار کا چیک پیش کردیا

  

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار کی طرف سے آزاد امیدوار کو خریدنے کی کوشش پر حامیوں کا احتجاج، ٹائر جلاکر سڑک بلاک کردی۔

نجی ٹی وی سماءکے مطابق لیگی امیدوار عظیم خان نے آزاد امیدوار تسلیم شاہ کوبلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں دستبردار ہونے کیلئے 70 ہزار روپے کا چیک پیش کیا جس پر آزاد امیدوار کے حامی طیش میں آگئے اور لیگی امیدوار کے خلاف احتجاج شروع کردیا ۔ مظاہرین نے ٹائر جلاکر سڑک بھی بلاک کردی۔ اس موقع پر آزاد امیدوار تسلیم شاہ نے الزام لگایا کہ لیگی امیدوار عظیم خان نے الیکشن سے دستبردار ہونے کیلئے 70 ہزارروپے کا چیک پیش کیا اورجیتنے کے بعد مزید رقم کا بھی لالچ دیا۔ انہوں نے الیکشن کمیشن سے لیگی امیدوار کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

ملتان -