بھارت میں بڑھتی انتہاپسندی پر اپوزیشن نے مودی سرکار کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا

بھارت میں بڑھتی انتہاپسندی پر اپوزیشن نے مودی سرکار کو کڑی تنقید کا نشانہ ...
بھارت میں بڑھتی انتہاپسندی پر اپوزیشن نے مودی سرکار کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا

  

نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں بڑھتی انتہاپسندی پر اپوزیشن نے مودی سرکار کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ۔لوک سبھا میں اظہار خیال کرتے ہوئے ششی تھرور نے کہاکہ ہمارا مذاق اڑ رہاہے بھارت ایسی جگہ ہے جہاں مسلمان سے زیادہ گائے محفوظ ہے۔راہول گاندھی نے سوال اٹھایا کہ مودی کب تک اپنے ساتھیوں کے مظالم پر خاموش تماشائی بنے رہیں گے؟کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے کہا بھارت میں اقلیتوں پر تشدد کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔ نریندر مودی کب توجہ دیں گے۔کیا وزیراعظم مودی بھارتی عوام کی پکار سننا چاہیں گے؟یا وہ اپنے حمایتیوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے اور ا±نہیں بھارت کی آواز دباتے دیکھتے رہیں گے ؟بحث میں حصہ ڈالتے ہوئے ششی تھرور نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کو تحفظ حاصل نہیں۔ یہ بات بیرون ملک بھارت کے لیے شرم کا باعث ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -