ترک فضائی حدود کی خلاف ورزی کے ثبوت موجود ہیں :امریکہ

ترک فضائی حدود کی خلاف ورزی کے ثبوت موجود ہیں :امریکہ
ترک فضائی حدود کی خلاف ورزی کے ثبوت موجود ہیں :امریکہ

  

واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان الزبیتھ ٹروڈو نے کہا ہے کہ اپنے اور ترک ذرائع سے امریکہ کے پاس اس بات کا ثبوت موجود ہے کہ گذشتہ ہفتے روسی لڑاکا طیارے نے ترک فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی جس پر آسے گرایا گیا تھا۔امریکی میڈیا کے مطابق یہ بات محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان نے واشنگٹن میں اخباری نمائندوں کو بتائی۔انھوں نے کہا کہ دستیاب اطلاعات سے صاف عندیہ ملتا ہے کہ روسی طیارے نے ترک فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی۔انہوں نے کہاکہ ہمیں اس بات کا بھی علم ہے کہ ترکوں نے متعدد بار روسی پائلٹوں کو فضائی حدود کی خلاف ورزی پر متنبہ کیا اور انہوں اس کا کوئی جواب نہیں دیا۔واضح رہے کہ روس اس بات پر مضر ہے کہ طیارہ شام کی سرزمین سے باہر نہیں گیا۔ لڑاکا طیارہ شمالی شام میں اس مقام پر گرا جہاں باغیوں کا قبضہ ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -