سپریم کورٹ کا حکم، گووندا نے صحافی سے معافی مانگ لی

سپریم کورٹ کا حکم، گووندا نے صحافی سے معافی مانگ لی
سپریم کورٹ کا حکم، گووندا نے صحافی سے معافی مانگ لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکار گووندا کو صحافی کو تھپڑا مارنا مہنگا پڑگیا۔ سپریم کورٹ نے اداکار کو صحافی سے معافی مانگنے کی ہدایت کردی۔ گووندا نے 2008ءمیں ایک صحافی کو تھپڑ جڑا، اس کیس میں بھارتی سپریم کورٹ نے بالی ووڈ ہیرو کیخلاف سخت موقف اختیار کیا اور بالی ووڈ ہیرو سے کہا کہ فلمی اور حقیقی زندگی کے فرق کو سمجھیں۔ عدالت نے گووندا سے کہا کہ عام آدمی کو تھپڑا مارنا آپ کو زیب نہیں دیتا۔ آپ بڑے ہیرو ہیں بڑا دل بھی دکھائیں، آپ کسی پر ہاتھ اٹھائیں یہ عدالت برداشت نہیں کرسکتی۔ بھارتی سپریم کورٹ نے گووندا کو تجویز دی کہ وہ یا تو صحافی سے معافی مانگیں یا پھر مقدمے کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہوجائیں۔ دریں اثناءگووندا نے عدالت حکم کو مانتے ہوئے گزشتہ روز اپنے گھر پر ایک پریس کانفرنس کے دوران صحافی سے معافی مانگی۔

مزید :

تفریح -