تارکین وطن نے سعودی عرب سے کتنے پیسے اپنے ممالک بھجوائے،تفصیلات جار ی

تارکین وطن نے سعودی عرب سے کتنے پیسے اپنے ممالک بھجوائے،تفصیلات جار ی
تارکین وطن نے سعودی عرب سے کتنے پیسے اپنے ممالک بھجوائے،تفصیلات جار ی

  

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)تارکین وطن نے سعودی عرب سے کتنے پیسے اپنے ممالک بھجوائے ہیں، اس حوالے سے سعودی حکام نے تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ عرب نیوز ڈاٹ کام کے مطابق رواں سال اکتوبر تک تارکین وطن نے 130.74بلین سعودی ریال اپنے ملکوں میں بھجوائے ہیں جبکہ گذشتہ سال اسی دس ماہ کے دورانیے میں 126.47بلین ریال تارکین وطن کی جانب سے بیرون ملک منتقل کئے گئے ۔ صرف ماہ اکتو بر میں ہی 11.95بلین سعودی ریال بیرون ملک منتقل ہوئے ۔سعودی محکمہ اعدادوشمار و معلومات کے مطابق 2014کے آخر تک سعودی عرب میں کل آبادی کا 32.7فیصد حصہ غیر ملکی تارکین وطن پر مشتمل تھا جبکہ انفرادی طور پر دیکھا جائے تو اسوقت تارکین وطن کی تعداد ایک کروڑ سات لاکھ سے زائد بنتی ہے ۔

مزید :

بین الاقوامی -