ٹاس پر فیصلہ ،پی ٹی آئی نے جنرل کونسلر کی نشست گنوادی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بلدیاتی انتخابات میں جنرل کونسلر کی نشست پر یکساں ووٹ حاصل کرنے پر ٹاس پر فیصلہ ہوا جس میں تحریک انصاف کا امیدوار شکست کھاگیا جبکہ آزاد امیدوار جنرل کونسلر منتخب ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں یونین کونسل نمبر 32 کی وارڈ 6 سے پی ٹی آئی کے امیدوار کامران شہزاد اور آزاد امیدوار احتشام ستی نے 93، 93ووٹ حاصل کیے ۔برابر ووٹوں کے بعد ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں دونوں امیدواران کی موجودگی میں ٹاس کرایا گیا جس میں آزاد امیدوار احتشام ستی کو کامیابی حاصل ہوگئی اور وہ جنرل کونسلر منتخب ہوگیا جبکہ پی ٹی آئی ایک نشست سے محروم ہوگئی۔