مسلمانوں سے زیادہ گائے محفوظ ہے: ششی تھرو

مسلمانوں سے زیادہ گائے محفوظ ہے: ششی تھرو
مسلمانوں سے زیادہ گائے محفوظ ہے: ششی تھرو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں کانگریس کے رہنما ششی تھرو کا کہنا ہے کہ ملک میں مسلمانوں سے زیادہ گائے محفوظ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوگ سبھا میں عدم برداشت کے موضوع پر بات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بھارت میں مسلمانوں کی کسمپرسی کی صورتحال پر بی جے پی حکومت کو اڑے ہاتھوں لیا، دورا ن تقریر پر انپوں نے اپنے بنگلہ دیشی دوست کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس نے دوران گفتگو ان سے حال ہی میں کہا تھا کہ بھارت میں تو مسلمان سے زیادہ گائے محفوظ ہے۔ جب تک بھارت میں مذہبی اقلیتوں کو تعصب کا نشانہ بنایا جانا بند نہیں کیا جاتا، اس وقت تک وزیراعظم مودی کی ’میک ان انڈیا‘ کا خواب پورا نہیں ہوسکتا۔ واضح رہے گزشتہ برس بھارت میں بی جے پی کی حکومت آنے کے بعد ملک میں مذہبی اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں کو ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے مظالم کا شکار بنایا جارہا ہے اور اس امر نام نہاد سیکولر ریاست خاموش نظر آتی ہے۔