افغان صدر کے منتظر، آگے بڑھنے کیلئے الزام تراشی ختم کرناہوگی:پاکستانی سفیر

افغان صدر کے منتظر، آگے بڑھنے کیلئے الزام تراشی ختم کرناہوگی:پاکستانی سفیر
افغان صدر کے منتظر، آگے بڑھنے کیلئے الزام تراشی ختم کرناہوگی:پاکستانی سفیر

  

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں پاکستان کے سفیر سید ابرار حسین نے کہا ہے کہ پاکستان افغان صدراشرف غنی کے آئندہ ہفتے دورہ پاکستان کامنتظر ہے، مذاکرات تصادم نہیں بلکہ افغانستان اورخطے میں امن قائم کرنے کاذریعہ ہیں۔ پاکستان اورافغانستان کوآگے بڑھنے کیلئے الزام تراشی ختم کرناہوگی۔

افغان دارالحکومت کابل میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افغانستان میں پاکستانی سفیر سید ابرارحسین کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کی تاریخ ایک جیسی ہے،پاکستان اورافغانستان کی تاریخ اور ہیروز میں مماثلت ہے ،ہمارے سب سے اہم میزائل کا نام افغانی ہیرو کے نام پر ہے۔پاکستان اور افغانستان کو آگے بڑھنے کیلئے ایک دوسرے پر الزام تراشی بند کرنی ہوگی ۔ افغانستان میں قیام امن پورے خطے کے مفاد میں ہے ۔

مزید :

بین الاقوامی -اہم خبریں -