نوازمودی ملاقات کے بعد کسی کو بھارت چھوڑنے کی ضرورت نہیں ،شیوسینا کا طنز

نوازمودی ملاقات کے بعد کسی کو بھارت چھوڑنے کی ضرورت نہیں ،شیوسینا کا طنز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک )پیرس میں موسمیاتی تبدیلی کی کانفرنس کے دوران پاک بھارت وزرا اعظم کے درمیان مصافحے اور خوشگوار کلمات کے تبادلے پر بھارت بھر میں نریندر مودی پر خوب طنز کیئے جا رہے ہیں ۔اس بارے میں بات کرتے ہوئے انتہا پسند جماعت شیو سینا نے طنزیہ انداز سے کہا ہے کہ مودی نے پاکستانی وزیراعظم سے مصافحہ کرتے ہوئے عظیم برداشت کا مظاہرہ کیا۔نوازشریف اور نریندر مودی نے عالمی کلائمیٹ سمٹ کے موقع پر سائیڈ لائن ملاقات کی جس میں انہوں نے گرمجوشی سے مصافحہ کرنے کے بعد ساتھ پڑے صوفے پر بیٹھ گئے۔بھارتی اخبا ر کے مطابق شیو سینا کے ترجمان اخبار کے ایڈیٹوریل میں کہا گیا کہ ہمارے وزیراعظم نے کمال مہربانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نوازشریف سے گرمجوش مصافحہ کیا حالانکہ دوسری جانب سے ور سے ہی ہاتھ ہلانے پر اکتفا کیا گیا تھا۔ایڈیٹوریل میں مزید کہا گیا کہ اب کسی کو کہیں بھی جانے کی ضرورت نہیں رہے گی کیونکہ بھارتی وزیراعظم نے شفقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دکھا دیا ہے کہ ملک میں عدم برداشت جیسی کوئی چیز نہیں ہے ،اور اس بات کو یاد رکھنا چاہیئے۔ ایڈیٹوریل میں بھڑا س نکالتے ہوئے شیو سینا نے روائتی الزام تراشیوں کا سہارا لینے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ کیا ہمارے فوجیوں کو قتل کرنے والے دہشتگردوں کے ملک کے وزیراعظم کو ہاتھ ملانا مہربان ہونے کا ثبوت نہیں ہے ؟انہوں نے کہا کہ امید ہے مودی نے 26/11حملوں کا ذکر کیا ہو گا۔