وزیراعلیٰ اور گورنر سندھ کے زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس، سیکیورٹی کی صورتحال سمیت اہم معاملات پر غور

وزیراعلیٰ اور گورنر سندھ کے زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس، سیکیورٹی کی ...
وزیراعلیٰ اور گورنر سندھ کے زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس، سیکیورٹی کی صورتحال سمیت اہم معاملات پر غور

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کے زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں حضرت امام حسین ؓ کے چہلم اور بلدیاتی انتخابات میں سیکیورٹی اقدامات پر غور کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس کے دوران پولیس اور رینجرز نے گرفتار دہشت گردوں سے متعلق بریفنگ دی۔ اجلاس میں ٹارگٹڈ آپریشن کا دائرہ کار اندرون سندھ تک پھیلانے پر غور کیا گیا اور دہشت گردی کے مقدمات کو فوجی عدالتوں میں چلانے کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران حضرت امام حسین ؓ کے چہلم کے موقع پر صوبے بھر میں سیکیورٹی فل پروف بنانے پر اور بلدیاتی انتخابات کے انتظامات پر بھی بات چیت کی گئی۔ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوران تمام پولنگ سٹیشنز پر فوج اور رینجرز کی تعیناتی کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

مزید :

کراچی -اہم خبریں -