ترکی میں قرآنی تعلیمات دینے والے سکول میں آتشزدگی، 6 بچے جھلس کر جاں بحق ،متعدد زخمی

ترکی میں قرآنی تعلیمات دینے والے سکول میں آتشزدگی، 6 بچے جھلس کر جاں بحق ...
ترکی میں قرآنی تعلیمات دینے والے سکول میں آتشزدگی، 6 بچے جھلس کر جاں بحق ،متعدد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

انقرہ(آئی این پی ) ترکی میں قرآنی تعلیمات دینے والے ایک سکول میں آتشزدگی کے نتیجے میں 6 بچے جاں بحق ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق صوبہ دیاباکر کے قصبہ کیولت میں واقع سکول کی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 6 بچے جھلس کرجاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ آگ لگنے کی وجوہات بارے علم نہیں ہو سکا تاہم حکام نے امکان ظاہر کیا ہے کہ آگ بجلی کے ہیٹر کی وجہ سے لگی ہے۔واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔