200 ایکڑ سرکاری زمین پر قبضے کا انکشاف، نیب نے تحقیقات شروع کردیں

200 ایکڑ سرکاری زمین پر قبضے کا انکشاف، نیب نے تحقیقات شروع کردیں
200 ایکڑ سرکاری زمین پر قبضے کا انکشاف، نیب نے تحقیقات شروع کردیں

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ابراہیم حیدری میں 200 ایکڑ سرکاری زمین پر قبضے کا انکشاف ہونے پر نیب نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

نجی ٹی وی اے آروائی نیوز کے مطابق مختیار کار اعجاز نے قبضہ مافیا اور سرکاری افسران کے ساتھ ساز باز کرکے سرکاری زمینوں پر قبضے کرائے اور سرکاری خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔نیب نے مختیارکار اعجاز کے ساتھ قبضہ مافیا اور دیگر سرکاری افسران کی فہرست بنانی شروع کردی ہے جس کے بعد گرفتاریوں کی امید ظاہر کی جارہی ہے۔

مزید :

کراچی -