سری لنکا میں خاتون ڈاکٹر بیٹے کی پیدائش پر پنکھے سے جھول گئی ،وجہ ایسی کہ شوہر اورخواتین گھبرا جائیں

سری لنکا میں خاتون ڈاکٹر بیٹے کی پیدائش پر پنکھے سے جھول گئی ،وجہ ایسی کہ ...
سری لنکا میں خاتون ڈاکٹر بیٹے کی پیدائش پر پنکھے سے جھول گئی ،وجہ ایسی کہ شوہر اورخواتین گھبرا جائیں

  

کولمبو(مانیٹرنگ ڈیسک)سری لنکا میں خاتون ڈاکٹر پنکھے کے ساتھ جھول گئی وجہ ایسی کہ شوہر الگ گھبرا جائیں گے جبکہ خواتین الگ خوف میں مبتلا ہو جائیں گی ۔ اماراتی نیوز ویب سائٹ 24/7کے مطابق سری لنکا میں 36سالہ خاتون ڈاکٹر بچے کو جنم دینے کے بعد پیدا ہونے والا ذہنی دباﺅبرداشت نہ کر سکی اور پنکھے کے ساتھ پھانسی لے لی ۔ خاتون ڈاکٹر نے خودکشی سے قبل ایک پرچی پر لکھ کر چھوڑ دی کہ ماں بننے کے بعد میں شدید ذہنی دباﺅ برداشت نہیں کر پا رہی لہذا میں انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوں۔ خاتون ڈاکٹر نے خودکشی سے قبل شوہر کو بتایا تھا کہ وہ ہسپتال سے گھر روانہ ہو رہی ہے ۔ شوہر بھی فوری گھر پہنچا تاہم منظر دیکھ کر صدمے سے دوچار ہو گیا ۔ واضح رہے کہ اس خاتون کے دو بیٹے ہیں اور واقعہ کی تفتیش جاری ہے ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -