بلدیاتی انتخابات،شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے فوج اور رینجرز کو درجہ اول کے مجسٹریٹ کے اختیارات دے دیئے گئے:اعلامیہ

بلدیاتی انتخابات،شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے فوج اور رینجرز کو ...
بلدیاتی انتخابات،شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے فوج اور رینجرز کو درجہ اول کے مجسٹریٹ کے اختیارات دے دیئے گئے:اعلامیہ

  

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی دارالحکومت میں 5 دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے موقع پر فوج اور رینجرز کو امن امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے درجہ اول کے مجسٹریٹ کے اختیارات دے دیئے گئے ہیں۔سندھ حکومت کی جانب سے جاری کر دی علامیے کے مطابق فوج اور رینجرز کو پولنگ سے ایک روز قبل پولنگ سٹشینز پر تعینات کیا جائے گا تاکہ کسی قسم کا بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آسکے جبکہ فوج کے افسران امن و امن کی صورتحال میں خلل ڈالنے والوں کیخلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت فوری کارروائی کر سکیں گے۔پریزائڈنگ افسران کو بھی پولنگ کے دن درجہ اول کے مجسٹریٹ کے اختیارات حاصل ہوں گے ۔

الیکشن کمیشن حکام کے مطابق کراچی شہر میں پاک فوج کی 20کمپنیاں اور 9000سے زائد رینجرز کے جوان سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔اس موقع پر رینجرز کسی بھی پولنگ سٹیشن میں داخل ہو سکتی ہے اورانتخابی عمل میں رکاوٹ بننے والے عناصر کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے گرفتاریاں کرنے کی بھی مجاز ہو گی۔

مزید :

کراچی -اہم خبریں -