ملٹری پولیس اہلکاروں کی شہادت، پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرا دی گئی

ملٹری پولیس اہلکاروں کی شہادت، پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرا دی گئی
ملٹری پولیس اہلکاروں کی شہادت، پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرا دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں ملٹری پولیس اہلکاروں کی شہادت کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرا دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ قرارداد اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت ملٹری پولیس اہلکاروں پر حملہ کرکے شہید کرنے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے موثر کارروائی کرے۔