بھارتی کرکٹ بورڈ کو ناقص پچ بنانے پر بھاری جرمانے کا خدشہ

بھارتی کرکٹ بورڈ کو ناقص پچ بنانے پر بھاری جرمانے کا خدشہ
بھارتی کرکٹ بورڈ کو ناقص پچ بنانے پر بھاری جرمانے کا خدشہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ کو ناقص پچ بنانے پر بھاری جرمانے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان ناگپور ٹیسٹ کے دوران ناقص پچ رپورٹ ہوئی تھی ۔ ناگپور ٹیسٹ تین روز میں ختم ہوگیا تھا جس کے دوران دونوں اننگزوں کے دوران دونوں ٹیموں کی آل ٹیم آؤٹ ہوئی تھی۔ مجموعی طورپر ٹیسٹ کے دوران 40 کھلاڑی آو¿ٹ ہوئے تھے جبکہ بھارت یہ میچ 124 رنز سے جیتا تھا۔میچ ریفری کی رپورٹ پر بھارتی کرکٹ بورڈ کو 9950 برطانوی پونڈ جرمانہ ہوسکتا ہے۔

مزید :

کھیل -