کنواری بیٹی کا دوبارہ حاملہ ہونا،کینسر کا علاج مشکل ترین سال رہا: سابق امریکی گورنر سارہ پالن

کنواری بیٹی کا دوبارہ حاملہ ہونا،کینسر کا علاج مشکل ترین سال رہا: سابق ...
کنواری بیٹی کا دوبارہ حاملہ ہونا،کینسر کا علاج مشکل ترین سال رہا: سابق امریکی گورنر سارہ پالن

  

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست الاسکا کی سابق گورنر سارہ پالن نے 2015کو اپنی زندگی کا مشتکل ترین سال قرار دے دیا ہے ۔ امریکی میگزین پیپلزکے مطابق سی بی این نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے سارہ پالن نے انکشاف کیا ہے کہ کینسر کا علاج ، کنواری بیٹی کا دوبارہ حاملہ ہونا اور فاکس نیوز پر سیاسی تجزیہ کار کی ملازمت سے فارغ ہونے پر 2015 میری زندگی کا مشکل ترین سال رہا ۔ سارہ پالن نے کہا کہ پہلی بار ہے کہ اپنی زندگی کے مشکل اوقات سے پردہ اٹھا رہی ہوں ، فاکس نیوز پر بطور سیاسی تجزیہ کار اچھا کام چل رہا تھا کہ اچانک بغیر کسی وجہ کے مجھے پیغام موصول ہوا ، اوہ ، ہمیں اب آپ کی مزید کوئی خدمات کی ضرورت نہیں ۔ سارہ پالن کو اسوقت بھی صدمے سے دوچارہ ہونا پڑا جب انہیں معلوم ہوا ہے کہ ان کی 25سالہ کنواری بیٹی بریسٹل جس شخص سے حاملہ ہوئی تھی اس سے طویل انتظار کے بعد شادی کا فیصلہ رد کر دیا اور اعلان کیا کہ وہ پھر سے کسی سے حاملہ ہو گئی ہے ۔ سارہ پالن نے کہا کہ کینسر کے خدشات کے پیش نظر بھی خوف میں مبتلا ہو گئی ، ٹیسٹ کرائے ، علاج شروع کروایا تاہم بعد میں کلیئر ہو گئی کہ ایسا کچھ نہں میں ٹھیک ہوں۔

مزید :

بین الاقوامی -