دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حکومت، فوجی قیادت اور عوام ایک پیج پر ہیں: وزیراعلیٰ پنجاب

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حکومت، فوجی قیادت اور عوام ایک پیج پر ہیں: ...
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حکومت، فوجی قیادت اور عوام ایک پیج پر ہیں: وزیراعلیٰ پنجاب

  

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ آرمی پبلک سکول پشاور پر حملوں کے بعد پاکستان تبدیل ہو چکا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حکومت،فوجی قیادت اور عوام ایک صفحے پر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں پاک برطانیہ توانائی، انفراسٹرکچر اور تجارت سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں اور آرمی پبلک سکول پشاور پر حملوں کے بعد پاکستان تبدیل ہو چکا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حکومت، فوجی قیادت اور عوام ایک صفحے پر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ کی طرح چین بھی پاکستان کا قابل اعتماد دوست ہے، اقتصادی راہداری اور سرمایہ کاری چین کا پاکستان کیلئے قیمتی تحفہ ہے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -