برطانیہ میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام ،پولیس نے 4دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک )برطانوی دارلحکومت لندن میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ۔پولیس نے دہشتگردی کے شبے میں 4مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق لندن پولیس نے خفیہ اطلاعات پر لوٹن میں کریک ڈاﺅن کیا جس کے دوران دہشتگردی کے شبے میں 4افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں افراد دہشتگردی کی کارروائیوںکی منصوبہ بندی کر رہے تھے ۔پولیس کے مطابق لوٹن سے گرفتاری کے بعد ان افراد کو لندن بھجوایاگیا اب یہ لندن پولیس سٹیشن میں قید ہیں جہاں مزید تحقیقات کی جائیں گی ۔پولیس کے مطابق گرفتار اراد کی عمریں 30برس کے کگ بھگ ہیں ۔خیال رہے کہ پیرس میں حملوں کے بعد یورپ بھر خصوصاََ لندن میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے ۔وزیردفاع نے ملک بھر میں خطات کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت کی تھی ۔میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق ان حملوں کا پولیس سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ملزمان کی نشاندہی پر سات مختلف مقامات اور گاڑیوں کی تلاشی لی گئی ہے ۔