گرومندر کے قریب پانی کے ٹینکر کی موٹرسائیکل سواروں کو ٹکر، 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی

گرومندر کے قریب پانی کے ٹینکر کی موٹرسائیکل سواروں کو ٹکر، 2 افراد جاں بحق، ...
گرومندر کے قریب پانی کے ٹینکر کی موٹرسائیکل سواروں کو ٹکر، 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) گرومندر کے قریب پانی کے ٹینکر نے تین موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 3 افراد ٹینکر کے نیچے آ گئے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو نکالا تاہم ان میں سے 2 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ ایک شخص کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید :

کراچی -