دہشت گردوں کی ڈسٹرکٹ جیل لاہور پر حملے کی دھمکی، سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا

دہشت گردوں کی ڈسٹرکٹ جیل لاہور پر حملے کی دھمکی، سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا ...
دہشت گردوں کی ڈسٹرکٹ جیل لاہور پر حملے کی دھمکی، سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) دہشت گردوں نے ڈسٹرکٹ جیل لاہور پر حملے کی دھمکی دیدی ہے جس پر جیل کی سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو خط موصول ہوا جس میں دھمکی دی گئی گئی ہے کہ آئندہ چند روز میں جیل پر حملہ کیا جائے گا۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق کالعدم تنظیم داعش کی جانب سے دی گئی دھمکی میں کہا گیا کہ طیب نامی دہشت گرد کو جیل پر حملے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اس خط کے بعد وزارت داخلہ کی ہدایت پر جیل کی سیکیورٹی میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے اور جیل کے گردونواح میں سرچ آپریشن بھی کیا گیا۔

مزید :

لاہور -